39 ویں سالگرہ پر شلپا شیٹھی نے اپنی آنکھیں سماجی تنظیم کو عطیہ کردیں

احمد نگر میں مندر کے دورے پر یشونت سماجک پرتسٹھان تنظیم کے لیے عطیے کا اعلان کردیا


Showbiz Desk June 09, 2014
شلپا نے سالگرہ دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ منائی، کیریئر کا آغاز1993میں فلم بازی گر سے کیا، ’’آئی ہوں یوپی بہار لوٹنے‘‘ سے شہرت پائی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے گزشتہ روز اپنی 39ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اداکارہ نے شرڈی مہاراشٹرا کی ایک سماجی تنظیم یشونت سماجک پرتسٹھان کو اپنی آنکھوں کا عطیہ دیدیا ہے۔

38 سالہ اداکارہ نے ضلع احمد نگر میں سونائی موضع کی ایک مشہور مندر کا دورہ کرنے کے بعد اس تنظیم کے فارم کو پر کر کے اپنی آنکھوں کا عطیہ دیا اور کہا کہ میری موت کے بعد میری آنکھیں کو ضرورت مندوں کے لیے استعمال کی جائیں۔ ساتھ ہی گزشتہ روز شلپا شیٹھی نے اپنی 39ویں سالگرہ بھی منائی۔ انھوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1993ء میں فلم بازی گر سے کیا ۔ اداکارہ کی وجہ شہرت ان کی فلم کا ایک گانا میں آئی ہوں یو پی بہار لوٹنے پر ان کا رقص بنا ۔ اداکارہ نے حال میں فلم '' ڈشکیاوں '' کی پروڈکشن کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

فلم میں انھوں نے آئٹم گانا پر بھی پرفارم کیا ہے لیکن اداکارہ عرصہ طویل سے کسی فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر نہیں ہوئی ہیں تاہم ان کے مداح منتظر ہیں کہ وہ جلد ہی پردہ اسکرین پر دوبارہ ہیروئن کے طور پر لوٹیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ منائی۔ شلپا شیٹھی 8 جون 1975ء کو پیدا ہوئیں۔ اپنے فلمی کیریئر میں انھوں نے بالی ووڈ ' تامل' تیلگو اور کانادا کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

1994ء کو ریلیز ہونے والی فلم آگ میں پہلی مرتبہ انھوں نے ہیروئن کا کردار نبھایا تھا' 2000ء میں دھڑکن پھر 2002 میں فلم رشتے میں شلپا کی اداکاری نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا' 2004ء میں فلم پھر ملیں گے میں ایڈز کے مریض کا کردار خوب نبھایا۔ شلپا شیٹھی نے 2009 ء میں راج کندرا سے شادی کرلی جس کے بعد سے اب تک وہ ایک بیٹے ویان کندرا کی ماں بھی ہیں۔ آج کل ان کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹھی بھی بالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں