تنقید کے نشتر چلانے والے سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ

ویب ڈیسک  منگل 27 فروری 2024
یونائیٹڈ کیخلاف جارحانہ سینچری پر کیوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

یونائیٹڈ کیخلاف جارحانہ سینچری پر کیوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلانے والے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈول پریزنٹیشن کے دوران بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلی گئی جارحانہ اننگز کی تعریف کررہے ہیں۔

انہوں نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر انہیں سراہا۔

مزید پڑھیں: کیوی کمنٹیٹر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پر سوال اُٹھادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بابراعظم نے 63 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ اس دوران انکا اسٹرائیک ریٹ 176 سے زائد کا رہا۔

مزید پڑھیں: حسن علی کی اہلیہ پر نامناسب کمنٹس کرنیوالے سائمن ڈول دوبارہ کمنٹری پینل میں شامل

پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے بجائے اپنے ذاتی سنگ میل کیلئے کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کا بابر اعظم کو بیش قیمت گاڑی کا انعام

واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں تیزترین 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے، انہوں نے 271 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 285 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

بابر پی ایس ایل 2024 میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے ابتک کے 5 میچوں میں 80 سے زائد کی اوسط سے 330 رنز بنارکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔