- بشکیک سے طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی فیملی میں ایک نیا اضافہ متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔
سدھو موسے والا کے خاندان کے کچھ افراد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کی 58 سالہ والدہ چرن کور اگلے ماہ ایک بچے کو جنم دیں گی اور اس وقت وہ 6 ماہ سے نامعلوم مقام پر ہیں۔
پنجابی گانوں کے معروف گکوکار سدھو موسے والا کے والد 60 سال کے ہیں اور بیٹے کی طرح سیاست کے میدان میں اتر چکے ہیں۔ سدھو موسے والا نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔
سدھو موسے والا کے والدین مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کے دہقانوں کی دہلی چلو مارچ کے حمایت کررہے ہیں۔
سدھو موسے والا کے والدین اس خبر کی بذات خود تصدیق کے لیے دستیاب نہیں تاہم خاندانی ذرائع اس کی تصدیق کرتے ہیں۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوڑے نے بچے کی پیدائش کے لیے طریقہ علاج ’’آئی وی ایف‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو دو سال قبل گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ گلوکار کو 30 گولیاں لگی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔