پی ایس ایل9؛ راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش متاثر ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 1 مارچ 2024
ہفتے کے روز بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

ہفتے کے روز بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق کل راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ “ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم بارش کا آغاز جمعہ کی شام سے شروع ہوسکتا ہے جو ہفتے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ’’آج سمجھ آگئی! کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کیوں نہیں آرہے‘‘

واضح رہے کہ پشاور زلمی کو لاہور قلندرز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں میچز 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔