پی ایس ایل9؛ وسیم اکرم نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ویب ڈیسک  اتوار 3 مارچ 2024
برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح شاندار بلےباز قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح شاندار بلےباز قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم سے ایک مداح نے سوال کیا کہ بابراعظم کو بالنگ کروانے سے متعلق اپکی حکمت عملی کیا ہوتی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے تین ٹاپ بلےبازوں میں ہوتا ہے اور اچھے شارٹس کھیلتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم بلکل برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح ہیں، وہ کوئی ہٹر نہیں جو ایک خراب گیند پر وکٹ گنوادیں بلکہ اچھی گیندوں پر اچھے شارٹس کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارش کے وقفے کے دوران کھلاڑی کیا کرتے ہیں؟ وسیم، حفیظ نے خلاصہ کردیا

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بلےباز ایک بالرز کو وکٹ لینے کا بہت کم موقع دیتے ہیں البتہ آپ انہیں ابتدائی اوورز میں انہیں اٹیک کریں تاکہ اندازہ ہو کہ وہ سیٹ ہیں یا مشکل میں! پھر آپکو وکٹ مل سکتی ہے کیونکہ باز و اوقات پچ سے بھی بالرز کو مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ حفیظ کو کن 2 نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا؟

واضح رہے کہ بابراعظم رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرچکے ہیں، انہوں نے ابتدائی 5 میچز میں 330 رنز بنائے ہیں جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 111 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔