خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 3 مارچ 2024
پھوگٹ کی جانب سے کیے گئے اقدام پر کرکٹر پریشانی اور اکتاہٹ کا شکار نظر آئے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پھوگٹ کی جانب سے کیے گئے اقدام پر کرکٹر پریشانی اور اکتاہٹ کا شکار نظر آئے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ ایک نجی پارٹی کے دوران بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھاکر گھوما رہی ہیں جبکہ بھارتی کرکٹر کو پریشانی اور اکتاہٹ ہوئی۔

چہل نے خاتون ریسلر رُکنے کی درخواست کی جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرز کو انتباہ

دوسری جانب بھارتی اسپنر کی اہلیہ دھناشری ورما ڈانس ریئلٹی شو کے 5 فائنلسٹ میں شامل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ معروف ریسلر کو ووٹ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔