پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی توسیع کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ خارج ہوگئی

مینجمنٹ کمیٹی کی توسیع کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں نوشاد احمد کی جانب سے رٹ دائر کی گئی تھی جسے گذشتہ روز خارج کردیا گیا


Sports Reporter June 10, 2014
بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے 6 جون کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو 120دن کی توسیع دی تھی جس کا وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع کیخلاف رٹ خارج کر دی۔

بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے 6 جون کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو 120دن کی توسیع دی تھی جس کا وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا، مینجمنٹ کمیٹی کی توسیع کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں نوشاد احمد کی جانب سے رٹ دائر کی گئی تھی جسے گذشتہ روز خارج کر دیا گیا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے عدالت میں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کیس چونکہ سپریم کورٹ میں سنا جارہا ہے لہذا لاہور ہائیکورٹ اس رٹ کو منظور نہیں کر سکتی، اس حوالے سے رٹ پٹیشن دائر کرنے والے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔