پی ایس ایل9؛ بال بوائے کے کیچ تھامنے پر کولن منرو نے نوجوان کو گلے لگالیا

ویب ڈیسک  منگل 5 مارچ 2024
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی کولن منرو کی مقامی بال بوائے کے کیچ تھامنے پر سراہنے اور اسکے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دی تاہم میچ کے دوران باؤنڈری پر بال بوائے نے کیچ چھوڑا جس پر کولن منرو نے نوجوان کو کوچنگ کا مشورہ دیا۔

بعدازاں بال بوائے کو ایک اور موقع ملا جب منرو ہی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے، دوسرا موقع ملنے پر بال بوائے نے کیچ تھام لیا جس پر منرو نے انہیں سراہا اور گلے لگالیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ صائم ایوب نے منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا

اس واقعے کو شائقین کرکٹ میدان پر پیش آنے والے بہترین لمحات میں سے ایک کے طور پر بیان کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔