کرک مسافر کوچ اور ٹرالے میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق
واقعہ میں 5 زخمی ہوئے ہیں، پولیس
March 08, 2024
خیبرپختونخوا میں انڈس ہائی وئے پر سپینہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالے میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔