قومی زبان میں تعلیم دینے والے ممالک نے ہی ترقی کیسید طاہر علی

قومی زبا ن میں تدریس سے طلبا کو مضمون سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، سید طاہر علی۔


Staff Reporter September 20, 2012
قومی زبا ن میں تدریس سے طلبا کو مضمون سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، سید طاہر علی۔

وفاقی جامعہ اردوگلشن اقبال کیمپس میں شام کی تدریس کے آغاز پرہونے والی تعارفی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام سید طاہر علی نے کہا کہ ہے کہ قومی زبا ن میں تدریس سے طلبا کو مضمون سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

قومی زبان میں تعلیم دینے والے ممالک نے ہی ترقی کی،وفاقی جامعہ اردو سے تعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں طلبا اس وقت قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین عہدوں پرفرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

انجمن اساتذہ گلشن کیمپس کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر افتخار احمد طاہری نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ صرف انھی قوموں نے ترقی کی جنھوں نے تعلیم کو ترجیح دی اور خاص طور پر وہ جنھوں نے تدریس اپنی قومی زبان میںفراہم کی۔

آج بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں قومی زبان میں ہی تعلیم دی جاتی ہے،شعبہ خرد حیاتیات کے چیئرمین اورکیمپس آفیسرپروفیسر آصف علی نے کہا کہ جامعہ اردو دراصل ایک تحریک ہے جو نہ صرف ملک میںموجود افراد کے درمیان رابطے کا کام کررہی ہے بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔