- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
پی ایس ایل9؛ محمد رضوان نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیدیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دیکر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 79 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی اور یوں رضوان کی قیادت میں مسلسل چوتھی بار فرنچائز نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان تھے جنہوں نے مسلسل 3 بار اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچایا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ بابراعظم سلطانز کیخلاف کون سا سنگ میل حاصل کیا؟
رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے سال 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2022 اور 2023 میں انہیں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایونٹ کے فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پہلے ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئیں گی، میچ ہارنے والے ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کیخلاف دوسرا ایلیمنیٹر کھیلنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔