ہاکی فیڈریشن کو انجری کے شکار ہونیوالے گول کیپر کا خیال آگیا

محمد یوسف انجم  اتوار 24 مارچ 2024
اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گول کیپر واقار یونس انجری کا شکار ہوگئے تھے (فوٹو: فائل)

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گول کیپر واقار یونس انجری کا شکار ہوگئے تھے (فوٹو: فائل)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر طارق بگٹی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر کی عیادت کو پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایچ ایف کے نو منتخب سربراہ طارق حسین بگٹی لاہور کے جناح اسپتال میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی اور فیڈریشن کی طرف سے علاج معالجے میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

گول کیپر وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم انتظامیہ نے ہاکی پلئیر سے 200 ڈالرز کا ڈیلی الاؤنس تک واپس لیکر وطن بھیج دیا تھا، جس کے بعد گول کیپر نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال لاہور میں گھٹنے کا آپریشن کرایا۔

مزید پڑھیں: اَن فٹ گول کیپر سے 200 ڈالر ڈیلی الاؤنس بھی واپس لے لیا گیا

وقار یونس نے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کی طرف سے نہ پوچھنے پر بےحسی کا شکوہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔