ملکی برآمدات 11 ماہ میں 23 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

جولائی تامئی3.7فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ5.66 فیصد گھٹ کر17.66 ارب ڈالر پرآگیا، پی بی ایس


Business Desk June 13, 2014
جولائی تامئی3.7فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ5.66 فیصد گھٹ کر17.66 ارب ڈالر پرآگیا، پی بی ایس۔ فوٹو: فائل

پاکستانی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں 23 ارب 11 کروڑ20لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے دوران 22 ارب 28 کروڑ 60لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ سے 3.71فیصد زیادہ ہیں۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 سے مئی 2014 تک پاکستان میں 0.57 فیصد کی کمی سے 40ارب77کروڑ 70لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدی بل 41ارب1کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زیرتبصرہ مدت میں پاکستان کی تجارت کو 17 ارب 66کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں 18ارب 72 کروڑ50 لاکھ ڈالر کے خسارے سے 5.66 فیصد کم ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 10.55 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، درآمدات 9.64 فیصد کی کمی سے 3 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارے کی مالیت27.60 فیصد گھٹ کر 1 ارب 55 کروڑ80 لاکھ ڈالر رہی جبکہ اپریل 2014 میں برآمدات 1ارب 91 کروڑ50 لاکھ ڈالر، درآمدات 4 ارب6کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2ارب 15کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، سالانہ بنیادوں پر پاکستانی برآمدات میں گزشتہ ماہ 1.21 فیصد، درآمدات 15.44 فیصد اور تجارتی خسارہ 29.28 فیصد کم ہوگیا، مئی 2013 میں برآمدات 2ارب 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، درآمدات 4ارب 34 کروڑ 60لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2ارب20کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے