حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی

ارشاد انصاری  جمعرات 28 مارچ 2024
(فوٹو : فائل/نیوز ایجنسی)

(فوٹو : فائل/نیوز ایجنسی)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔

اس سے پہلے 500 کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی، ذرائع کے مطابق متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتاً فوقتاً رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔