سندھ کے بجٹ میں مختلف شہروں کیلیے 21ارب 88 کروڑکے اسپیشل پیکیج

لوکل گورنمنٹ6ارب51کروڑ اور فراہمی آب وصفائی ستھرائی کیلیے 2ارب 48کروڑ مختص


Business Reporter June 14, 2014
وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ فوٹو : راشد اجمیری/ ایکسپریس

آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں سندھ کے مختلف شہروں کے لیے خصوصی پیکیجز، لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیلیے مجموعی طور پر21ارب 88کروڑ67لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت سندھ نے حیدرآباد ڈیولپمنٹ پیکیج کیلیے 24کروڑ 37لاکھ روپے، شہید بے نظیرآباد ڈیولپمنٹ پیکیج کیلیے ایک ارب 53کروڑ 29لاکھ روپے،لاڑکانہ پیکج کیلیے ایک ارب 42کروڑ 16لاکھ روپے، لیاری ڈیولپمنٹ پیکیج کیلیے45کروڑ 82لاکھ روپے، کراچی ڈیولپمنٹ پیکیج کیلیے2ارب 23کروڑ70لاکھ روپے،سکھرپیکیج کیلیے7کروڑ روپے، میرپورخاص کیلیے ایک ارب16کروڑ 92لاکھ روپے، جیکب آبادکیلیے40کروڑ روپے، کشمور اورکندھ کوٹ کیلیے40کروڑروپے، تھرپارک ڈیولپمنٹ پیکج کے لیے40کروڑ روپے تھرپارکر ڈیولپمنٹ پلان کیلیے50کروڑ روپے،دادوکے لیے40کروڑ روپے، کراچی ملیر پیکیج کیلیے40کروڑروپے،کراچی ساؤتھ پیکج کیلیے40کروڑ روپے،کراچی ویسٹ کیلیے 40 کروڑ روپے،کراچی ایسٹ کے لیے40کروڑ روپے، کراچی سینٹرل کیلیے10کروڑ،کراچی کورنگی کے لیے10کروڑ، لاڑکانہ ڈیولپمنٹ پلان کے لیے 50کروڑ اور سانگھڑڈیولپمنٹ پیکیج کے لیے50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

شہروں کے لیے اسپیشل پیکیجزکے لیے مجموعی طورپر11ارب 73کروڑ 35لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں لوکل گورنمنٹ کے لیے6ارب51کروڑ76لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جن میں فراہمی آب اورصفائی ستھرائی کیلیے2ارب 48کروڑ 58لاکھ روپے، سڑکوں کی تعمیرکے لیے2ارب 66کروڑ 76لاکھ روپے سرفہرست ہیں، دیہی ترقی کے لیے63کروڑ30لاکھ روپے جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیلیے 3ارب 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔