نیدرلینڈز نے7 ویں مرتبہ ویمنز ہاکی ورلڈکپ پا لیا

نیدرلینڈز نے ویمنز عالمی ہاکی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو0-2 سے ہرایا۔


Sports Desk June 15, 2014
ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح ڈچ ٹیم ٹرافی تھامے خوشیاں منارہی ہے ، فائنل میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی ۔ فوٹو : اے ایف پی

نیدرلینڈز نے 7 ویں مرتبہ ویمنز عالمی ہاکی کپ پالیا، فائنل میں آسٹریلیا کو0-2 سے شکست ہوئی۔ ارجنٹائن نے امریکا کو 2-1 سے پچھاڑ کر تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا، مینز ٹرافی کیلیے اتوار کو آسٹریلیا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی ورلڈ کپ نیدرلینڈز نے جیت لیا، ڈچ ٹیم نے سب سے زیادہ 7ویں بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، وہ چار مرتبہ رنر اپ بھی رہی۔ حالیہ فائنل میں آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست ہوئی، مارٹیچ پاؤمین اور کم لیمرز نے گیند کو جال میں پہنچایا، اعزاز کے دفاع میں ناکام رہنے والی ارجنٹائنی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا، سابق چیمپئن نے پوزیشن مقابلے میں امریکا پر 2-1 سے غلبہ پالیا، نیوزی لینڈ نے چین کو 4-0 سے ہراکر پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔ دوسری جانب مینز ایونٹ میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 3-0 سے شکست دے کر 9ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ اتوار کو فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا، تیسری پوزیشن کیلیے ارجنٹائن اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوںگی۔

مقبول خبریں