- بھارت میں ہیٹ ویو کے باعث انتخابات کے آخری روز 33 افراد ہلاک
- حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
- پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور میں انڈر 13 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- ایکس پر ادویات کی تشہیر کرنے والے اکثر ڈاکٹرز معاوضہ لیتے ہیں، رپورٹ
- گوگل میسجز ایپ کے لیےنیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاپوانیوگنی کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف
- سی اے اے کی غیرسنجیدگی، یورپی کمیشن کا پی آئی اے پر سے پابندی ہٹانے سے انکار
- رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز
- کراچی میں اگلے 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر سعودی عرب کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان
- جنوبی افریقا الیکشن؛ پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی
- کویت کے نئے ولی عہد کے نام کا اعلان کردیا گیا
- کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ
- راولپنڈی؛ کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
- ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے کروڑوں کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتار
- گلشن اقبال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل نوجوان یونیورسٹی گولڈ میڈلسٹ تھا
- قومی کرکٹرز بُل رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے
- گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
- ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض
پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی
بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
20 سالہ سوشل میڈیا اسٹار اور تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہاتھ میں ہیرے کی قیمتی انگوٹھی لیے بیٹھے ہیں۔
عبدو روزک نے اپنے مداحوں کو دل کی شکل والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اپنی شادی کا تہلکہ خیز انکشاف کیا۔
گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ بنے۔
اُنہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال 7 جولائی کو شادی کرنے والے ہیں لہٰذا سب اس تاریخ کو یاد رکھیں۔
عبدو روزک نے مزید کہا کہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کتنا زیادہ خوش ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عبدو روزک شارجہ کی 19 سالہ لڑکی سے شادی کررہے ہیں، ان کی شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہی منعقد ہوگی لیکن ابھی تک شادی کے مقام کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
دوسری جانب عبدو روزک نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ محبت زندگی کی سب سے قیمتی چیز ہے، میں اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا انتظار نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ تاجکستان سے تعلق رکھنے والے عبدو روزک ایک مقبول سوشل میڈیا سنسنیشن اور گلوکار ہیں، وہ بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کا حصہ بھی تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔