- پینشن کی مد میں خطیر اخراجات؛ جامعات میں نیا سروس اسٹرکچر لانے کی تیاریاں
- سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ
- کرغزستان سے مزید پاکستانی طلبا کو لانے کیلیے دو خصوصی پراوزیں شیڈول
- لیاری میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
- ہتک عزت قانون کی منظوری پر ایچ آر سی پی کا سخت اظہار تشویش
- خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
- کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ، پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون منظور
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
محمد نورالحسن کی سیریز 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کی شوٹنگ کی ویڈیوز وائرل
ترکیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن نے اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کی ویڈیوز شیئر کردیں۔
پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی اردو زبان میں نشریات کا آغاز ہوچکا ہے، اس سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 6 مئی کو نشر کی گئی۔
سیریز کی نشریات کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جوکہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بنائی گئیں۔
محمد نورالحسن نے مداحوں کو سیریز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے سیٹ دکھائے اور ساتھ ہی سیریز کی وہ مسجد بھی دکھائی جوکہ اب حقیقی مسجد میں تبدیل ہوچکی ہے۔
اداکار نے سیریز میں استعمال ہونے والے برتن، ہتھیار، گھوڑے اور خیمے بھی مداحوں کو دکھائے اور اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
ایک تصویر میں محمد نورالحسن کو سیریز میں سلطان صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار اغور غنيش (Uğur Güneş) کے ہمراہ بھی دیکھا گیا۔
محمد نورالحسن کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے سیریز میں اہم کردار کیا ہے لیکن ابھی تک اداکار نے اپنی کردار کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
دوسری جانب محمد نورالحسن کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکار کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں: تاریخی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ اردو زبان میں نشر ہونے کو تیار
اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباََ 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائشہ عُمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔