رونالڈو سے دوستی کی دعویدار برازیلین ماڈل کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

برطانوی میڈیا نے یہ رپورٹ بھی دی تھی کہ پرتگال کے کپتان نے اپنی گرل فرینڈ ارینا شیک کے ساتھ بیوفائی کی۔


AFP June 20, 2014
گذشتہ روزآندریسا ہاتھ میں ایک مائیکرو فون تھامے اور ایکریڈیشن کارڈ لہراتے ہوئے آگے بڑھنے لگیں۔ فوٹو: اے ایف پی

برازیل کی ماڈل آندریسا اراچ کو پرتگال فٹبال ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

ندریسا اراچ نے ماضی میں ایک مرتبہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کرسٹیانو رونالڈو سے روابط رہے ہیں، برطانوی میڈیا نے یہ رپورٹ بھی دی تھی کہ پرتگال کے کپتان نے اپنی گرل فرینڈ ارینا شیک کے ساتھ بیوفائی کی۔ گذشتہ روزآندریسا ہاتھ میں ایک مائیکرو فون تھامے اور ایکریڈیشن کارڈ لہراتے ہوئے آگے بڑھنے لگیں، مگر ان کے ساتھ فوٹوگرافرز کی فوج کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں وہاں سے واپس بھیج دیا۔