- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس، صارفین پر عملاً 250 ارب کا بم
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
- بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
- ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی شروع
- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبر پر اداکارہ نتاشا نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل
![اداکارہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے : فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/05/2644507-hardik-1716714549-952-640x480.jpg)
اداکارہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے : فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبر پر ردعمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نتاشا ریستوران سے دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ باہر نکلتی ہیں تو سامنے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز موجود ہوتے ہیں۔
نتاشا کیمرے کے سامنے پوز دیتی ہیں تو صحافی اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ آپ ہادرک پانڈیا سے طلاق کی خبروں پر کیا کہنا چاہیں گی؟
صحافی کا سوال سُن کر نتاشا مسکراتے ہوئے شکریہ کہہ کر وہاں سے چلی جاتی ہیں اور پھر اپنی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد اب پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اُن کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر پانڈیا کے درمیان طلاق کی تصدیق
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ طلاق لینے کا فیصلہ ہاردک پانڈیا کا تھا، وہ اپنی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے تھے تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔