مبینہ پولیس مقابلہ ایک شخص کی ہلاکت پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

مشتعل افراد کے مطابق پولیس نے خیبر خان کو بلاجواز فائرنگ کرکے ہلاک کیا


Staff Reporter September 21, 2012
مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ فوٹو: فائل

مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں احتجاج کرتے ہوئے کامران چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بعدازاں مقتول کی میت ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر لے گئے جہاں دھرنا دے کر پولیس کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

جس میں سے بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خبیر خان جناح اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا جو گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کا رہائشی تھا، خیبر خان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع پر اہلخانہ اور اہل محلہ کی بڑی تعداد جناح اسپتال پہنچ گئی اور جمعرات کی صبح اس کی لاش کامران چورنگی پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔

مشتعل افراد کے مطابق پولیس نے خیبر خان کو بلاجواز فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور وہ اسے جرائم پیشہ ظاہر کررہی ہے، اس موقع پر