سپر ہائی وے پر مویشی منڈی کیلیے مثالی انتظامات کیے جائیں گے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

یکم سے10ذوالحج تک کراچی لائے جانے والے قربانی کے جانوروں پر کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی


Staff Reporter September 21, 2012
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پارکنگ سمیت بکرا منڈی میںسخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحی کے موقع پر سپر ہائی وے پر مویشی منڈی کے انعقاد کیلیے مثالی انتظامات کیے جائیں گے۔

یکم سے 10 ذوالحج تک کراچی لائے جانے والے قربانی کے جانوروں پر کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی بکرا منڈی کے انتظام و انصرام بلدیہ عظمیٰ کراچی ، پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس ، کنٹونمنٹ بورڈ ملیراور ڈپٹی کمشنر ملیر مشترکہ طور پر انجام دیں گے، توقع ہے کہ اس سال تین لاکھ گائے اور سات لاکھ بکرے مختلف شہروں سے اس منڈی میں لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوک سینٹر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کی زیر صدارت بکرا پیڑی کے قیام کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے صدر بریگیڈیئر منصور محمود، لیفٹیننٹ کرنل طارق، ایس ایس پی ٹریفک عاشق علی بدر، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد، میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر اے ڈی سنجرانی، سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز مختار حسین،ایڈمنسٹریٹر بکرا منڈی نعمان احمد، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، چیف فائر آفیسر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والی بکرا منڈی پاکستان کی سب سے بڑی منڈی ہوتی ہے جہاں پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں قربانی کے جانور لائے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے کراچی کے کسی دوسرے مقام پر جانوروں کی فروخت کو ممنوع قرار دیا جائے گا اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور تمام جانور بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جگہ جگہ بکرا منڈی قائم کرنے سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتا ہے بلکہ شہر کی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور شہریوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ انتظامات کو انتہائی شفاف اور مثالی بنایا جائے گا اور پارکنگ سمیت بکرا منڈی میںسخت حفاظتی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی تعینات کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی صورتحال کے پیش نظر بکرا منڈی سے شہر میں آنے اور جانے کے سپر ہائی وے کے علاوہ دو سے تین داخلی راستے بنائیں جن میں ملیر کینٹ روڈ کے علاوہ محکمہ موسمیات روڈ اور دوسرے روڈ شامل ہیں۔

سپر ہائی وے سے آکر ملتے ہیں ان راستوں کو فوری ہموار کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں کارپیٹنگ کا کام فوری عمل میں لایا جائے، یکم اکتوبر سے عیدالاضحی تک یہ منڈی قائم رہے گی، انھوں نے محکمہ میونسپل سروسز کو ہدایت کی کہ مویشی منڈ ی میں شام کے اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کیا جائے، کنٹورنمنٹ بورڈ ملیر کے صدر بریگیڈیئر منصور