بار کونسل کے رکن پر حملے کے خلاف وکلا کی جانب سے آج پختونخوا میں عدالتی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبر خیبرپختونخوا بار کونسل علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کے خلاف وکلا آج عدالتی بائیکاٹ کررہے ہیں اور 1خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر حملہ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج
وکلا کا مطالبہ ہے کہ علی زمان ایڈوکیٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ حکومت وکلا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔