کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ کیلئے خصوصی آفر لگادی گئی
فلم کی کہانی مرلی کانت پیٹکر کی جدوجہد پر مبنی ہے جو اپنی کمزوریوں پر قابو پاکر بڑی کامیابی حاصل کرتا ہے
بالی وڈ اسٹار کارتک آریان کی فلم 'چندو چیمپئن' کیلئے خصوصی آفر لگادی گئی۔
14 جون کو ریلیز ہونے والی فلم کے مثبت ریویوز سامنے آنے کے بعد اب ناظرین ایک ٹکٹ کے ساتھ دوسرا ٹکٹ فری حاصل کرسکیں گے۔
فلم کی کہانی مرلی کانت پیٹکر کی جدوجہد پر مبنی ہے جو اپنی کمزوریوں پر قابو پاکر بڑی کامیابی حاصل کرتا ہے۔
کارتک آریان کی فلم 'چندو چیمئن' کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسے کے ڈائریکٹر کبیر خان ہیں۔