رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے


Numainda Express June 28, 2014
زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مضافات پر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مضافات پر ہوں گے، اسلام آباد زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا، ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اس بات کے قویامکانات ہیں کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں اتوار کو پہلا روزہ ہو گا۔

مقبول خبریں