پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھے جانے کاامکان

اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرول 1.88 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی 2.45روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کی سفارش کی ہے


Numainda Express June 30, 2014
وزارت خزانہ اوروزارت پٹرولیم اوگرا کی سمری کاجائزہ لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ یاکمی کا فیصلہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کے تناظرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی۔

ذرائع کا کہناہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقراررکھے جانے کاامکان ہے البتہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوروزارت پٹرولیم حکام پرمشتمل کمیٹی آج کرے گی جبکہ اوگرا کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری میں یکم جولائی سے پٹرول 1.88 روپے فی لیٹر،ایچ او بی سی 2.45روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل2.20 روپے،مٹی کا تیل1.86روپے اور لائٹ ڈیزل2.10روپے سستاکرنے کی تجویزدی ہے۔ وزارت خزانہ اوروزارت پٹرولیم کی طرف سے اوگرا کی سمری کاجائزہ لینے کے بعداضافہ یاکمی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔