الجزائر کے گول کیپر نے شکست کی وجہ رمضان کو قرار دینے سے انکار کردیا

جہاں تک بات روزے کی ہے تو یہ میرا اور میرے خدا کا معاملہ ہے


AFP July 02, 2014
جہاں تک بات روزے کی ہے تو یہ میرا اور میرے خدا کا معاملہ ہے۔ فوٹو: فائل

الجزائر کے گول کیپر رئیس یم بولہی نے جرمنی سے شکست کی وجہ رمضان کو قرار دینے سے صاف انکار کردیا، پری کوارٹر فائنل میں ٹیم کو اضافی وقت میں 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رئیس نے کہاکہ مقابلہ جتنا بھی طول کھینچتا ہم کھیلنے کیلیے تیار تھے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، بات صرف اتنی سی ہے کہ اضافی وقت میں ہمیں 2گول پڑگئے، ہماری کارکردگی ویسے بھی بہت سے لوگوں کیلیے حیران کن تھی، جہاں تک بات روزے کی ہے تو یہ میرا اور میرے خدا کا معاملہ ہے میں نہیں سمجھتا کہ مجھے میڈیاکو جواب دینا چاہیے، رمضان کافی ذاتی بات ہے۔