سنی لیون کی فلم ’کوٹیشن گینگ‘ کب ریلیز ہوگی نئی تاریخ سامنے آگئی
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فلم ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک موشن پوسٹر شیئر کیا ہے
بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی نی فلم 'کوٹیشن گینگ' رواں برس 30 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک موشن پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں کو خبر دی کہ 'کوٹیشن گینگ' 30 اگست کو آرہی ہے اور وہ ایک ناقابل فراموش سینمیٹک تجربے کیلئے تیار ہوجائیں۔
" data-instgrm-version="14">
ویویک کمار کنان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ اپنے گلیمرس امیج سے باہر نکل کر ایک نیا کردار کرنے جارہی ہیں۔
'کوٹیشن گینگ' میں سنی لیون کے ساتھ سینئر اداکار جیکی شیروف اور پریا مانی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہیش بھٹ سے پہلی ملاقات میں علم نہیں تھا وہ کون ہیں، سنی لیون کا انکشاف
یاد رہے کہ اداکارہ ہمیش ریشمیا اور پربھودیوا کے ساتھ انوراگ کشیپ کی ایک فلم میں بھی کام کررہی ہیں۔