اٹلی شدید کھانسنے سے شہری کی پسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی
متاثرہ شخص بہت زیادہ سگریٹ پینے کا عادی تھا
ڈاکٹروں نے ایک ایسے شخص کا علاج کیا جس کی کھانسی کی وجہ سے پسلی ٹوٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے مریض کے علاج کے بعد عوام کو دائمی کھانسی کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
اٹلی میں 54 سالہ مریض میں پسلی کی ہڈی کا کچھ حصہ ہٹایا گیا اور اسے دھاتی ٹکڑے سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ ٹوٹی ہوئی ہڈی کی وجہ سے مریض کے سینے میں کافی دباؤ تھا۔
اٹلی سے تعلق رکھنے والا یہ نامعلوم شخص بہت زیادہ سگریٹ پینے کا عادی تھا۔ علاوہ ازیں اسے برسوں پہلے ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں اس کی پسلی کی ہڈی کمزور ہوگئی تھی۔
تاہم حال میں آئی شدید کھانسی سے متاثرہ شخص کی پسلی کی ہڈی ہی ٹوٹ گئی۔ اسکینوں سے معلوم ہوا کہ اس کی بائیں طرف کی آٹھویں پسلی ٹوٹی جس سے ہڈی کے درمیان میں ڈیڑھ انچ کا فاصلہ بن گیا ہے۔