تیسرا ون ڈے سری لنکا نے بھارت سے 27 سال سیریز جیت لی

آئی لینڈرز کے ہاتھوں تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا


ویب ڈیسک August 07, 2024
آئی لینڈرز کے ہاتھوں تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا (فوٹو: فائل)

سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر 27 سال بعد سیریز 0-2 سے جیت لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 59، پاتھم نسانکا 45، کپتان چرتھ اسالانکا 10، جنیتھ لیانگا 8، دونیتھ ویلالاگے 2 اور سدیرا سماراوکرما 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کمنڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش میں مظاہرے؛ پولیس کی گولی سے قومی ٹیم کے فٹبالر زخمی

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واشنگٹن سندر 30، ورات کوہلی 20، ریان پراگ 15، شیوم ڈوبے 9، شریاس ایر 8، رشبھ پنت 6، شبمن گِل 6، کلدیپ یادو 6 اور اکشر پٹیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد سراج 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے 5.1 اوور میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔

مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں