- مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- وفاقی وزیرقانون مجوزہ آئینی ترمیم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے
- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
- کراچی پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث، ایک اور واردات کا انکشاف
- ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ
- قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
- افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پرکے پی حکومت کا موقف سامنے آگیا
- وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا
- کراچی؛ بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
- وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
آپ نے تو ارشد ندیم کو جِم تک فراہم نہیں کی، کرن ملک کی وزیراعظم پر تنقید
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کامیابی کا کریڈٹ لینے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ارشد ندیم 92.97 میٹر طویل تھرو کے ذریعے پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورے اترے اور اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنایا۔
ارشد ندیم کی تاریخی فتح نے جہاں پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کیا تو وہیں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
مزید پڑھیں: اولمپکس، گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
مذکورہ ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود بھی موجود تھے، جیسے ہی ارشد ندیم ریکارڈ بناتے ہیں تو رانا مشہود ارشد ندیم کی جیت کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب یہ آپ کا وژن تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین سمیت شوبز شخصیات نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر شوبز شخصیات بھی خوشی سے نہال
اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ارشد ندیم کو موقع دیا؟، نہیں جناب! انہوں نے ساری جدوجہد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، آپ نے تو ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جِم تک کی سہولیات فراہم نہیں کیں۔
کرن ملک نے وزیراعظم کے مشیر رانا مشہود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ارشد ندیم کو عزت دیں کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بُلند کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کے وزیراعظم صاحب تو صرف اپنی جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔