اداکاری سے قبل اشتہاری ایجنسی میں میڈیا پلانر تھا جان ابراہام کا انکشاف

پہلی تنخواہ ساڑھے چھ ہزار تھی اور اس وقت میرے اخراجات بھی بہت کم تھے، اداکار


ویب ڈیسک August 13, 2024
جان ابراہم کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے : فوٹو : فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایک اشتہاری ایجنسی میں میڈیا پلانر تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل اپنی جدوجہد اور مالی مشکلات کے متعلق گفتگو کی ہے۔

جان ابراہام کا کہنا تھا کہ ایم بی اے کی ڈگری کرنے کے بعد انہوں نے ایک اشتہاری کمپنی میں بطور میڈیا پلانر جاب شروع کی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ ساڑھے چھ ہزار تھی اور اس وقت ان کے اخراجات بھی بہت کم تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جان ابراہام کی 'پان مصالحہ' اشتہارات کرنے والے اداکاروں پر سخت تنقید

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1999 میں ان کے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف چھ روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔