نتاشہ سے طلاق کے بعد ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں

دونوں کو یونان میں ہوٹل کے ایک کمرے میں دیکھا گیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک August 15, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

حال ہی میں اہلیہ نتاشہ کو طلاق دینے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار دن پہلے جیسمین والیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ یونان کے ایک ہوٹل میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔ اسی اثنا میں ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی پروفائل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ہوٹل کے اسی کمرے میں مسکراتے ہوئے پائے گئے۔
" data-instgrm-version="14" style=" background:#FFF; border:0; border-radius:3px; box-shadow:0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width:540px; min-width:326px; padding:0; width:99.375%; width:-webkit-calc(100% - 2px); width:calc(100% - 2px);">


این ڈی ٹی وی کے مطابق ان دونوں کو یونان میں ایک ہی دن اور وقت پر دیکھا گیا جس پر دونوں کے درمیان دوستی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، لندن میں پیدا ہونے والی جیسمین والیا کے والدین بھارتی نژاد بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

دریں اثنا اس خبر نے ہاردک پانڈیا کی سابقہ بیوی نتاشہ سٹانکوویچ کو پریشان کر دیا ہے جو سربیا میں اکیلے اپنے اور ہاردک پانڈیا کے بیٹے آگستیا کی پرورش کر رہی ہیں۔
" data-instgrm-version="14" style=" background:#FFF; border:0; border-radius:3px; box-shadow:0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width:540px; min-width:326px; padding:0; width:99.375%; width:-webkit-calc(100% - 2px); width:calc(100% - 2px);">
View this post on Instagram

A post shared by Jasmin Walia (@jasminwalia)




نتاشہ نے اپنے سابق شوہر کی جیسمین والیا کے ساتھ مبینہ ڈیٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جب آپ سب کچھ خدا کے سپرد کر دیتے ہیں تب ہی آپ کو ایک نیا نام ملتا ہے۔
" data-instgrm-version="14" style=" background:#FFF; border:0; border-radius:3px; box-shadow:0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width:540px; min-width:326px; padding:0; width:99.375%; width:-webkit-calc(100% - 2px); width:calc(100% - 2px);">


بہت سے صارفین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ ہاردک پانڈیا پر طنز کے ساتھ ساتھ ان کے نام سے چھٹکارا پانے کا شکریہ بھی ہے۔