دریائےسندھ سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے شاہ عالم، دریائے ادیزئی اور دریائے کنہڑ پر نچلے جبکہ دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے


ویب ڈیسک July 06, 2014
دریائے سوات پر خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا اخراج 16ہزار558 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

دریائےسندھ سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے شاہ عالم پر تخت آباد، دریائے ادیزئی پر ادیزئی پل اور دریائے کنہڑ پر بالاکوٹ کےمقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سوات پر خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا اخراج 16ہزار558 کیوسک اور دریائے پنجکوڑا پر دیر کے مقام پر پانی کا اخراج 12 ہزار 414 کیوسک ہے۔ دریائے سندھ پر اٹک خیرآباد کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 71 ہزار600 کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیاجہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک کے دیگر دریا اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 60 ہزار 112 اور اخراج 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ پانی کی سطح 1200.35 فٹ ہے جو انتہائی سطح سے 42 فٹ نیچے ہے۔ تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ82 ہزار ایکڑ فٹ اور پانی کی سطح 1464.34 فٹ ہے جوکہ اب بھی انتہائی سطح سے 86 فٹ نیچے ہے۔

مقبول خبریں