پاکستان میں منکی پاکس کا دوسرا کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ

پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ملک سے آنے وال شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا، مریض کو بروقت اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک August 23, 2024
(فوٹو : فائل)

وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس کا دوسرا کیس پاکستان میں رپورٹ ہوا ہے، کیس خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا، پشاور ایئرپورٹ پر جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہیلتھ ڈیسک نے مریض کو بروقت اسپتال منتقل کیا۔


وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کے مطابق وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے، تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام موجود ہے، بارڈر ہیلتھ کا عملہ ایئرپورٹس اور انٹریز پوائنٹس پر مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے۔


ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔