اہلیہ کے فون نمبر نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جتوا دی

امریکی شہری ان ہندسوں کی ترتیب کو 30 برسوں سے استعمال کر رہے ہیں


ویب ڈیسک August 28, 2024

امریکا میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کا سابقہ فون نمبر کے ہندسوں کی ترتیب استعمال کر کے 26 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔


امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے لیسٹر سے تعلق رکھنے والے کیون کونر نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ میگا بکس ٹکٹ میں ان کا انعام ان ہندسوں کو استعمال کرتے ہوئے نکلا جن کو وہ 30 برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ لاٹری کے نمبر کی ترتیب ان کی اہلیہ کے پرانے فون نمبر کی ہے۔


lott


کیون کا کہنا تھا کہ انہیں اس انعام کے متعلق اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ مین گئے ہوئے تھے۔


انہوں نے کہا انعامی رقم ان کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔