نیب ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گا

فوکل پرسن نیب کی تفصیلات سے اسپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کرے گا، اسپیکرمتعلقہ رکن کو طلب کرکے بے گناہی کے ثبوت مانگے گا


ویب ڈیسک August 29, 2024
(فوٹو فائل)

سندھ اسمبلی نے نیب کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا، اب نیب ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی نے عرفان میمن کو نیب کے لیے اسمبلی کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔ کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کی صورت میں نیب فوکل پرسن سے رابطہ کرے گا۔ فوکل پرسن نیب کی تفصیلات سے اسپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کرے گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی متعلقہ رکن کو طلب کرکے اس سے وضاحت اور بے گناہی کے ثبوت مانگے گا۔ رکن اسمبلی اسپیکر اسمبلی کو مطمئن نہ کرسکا تو نیب کارروائی کے لیے مجاز ہوگا۔