انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج ٹرینٹ برج میں شروع ہو گا

مہمان ٹیم 55 برس بعد حریف سے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی


AFP July 09, 2014
مہمان ٹیم 55 برس بعد حریف سے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی. فوٹو؛فائل

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے ٹرینٹ برج میں شروع ہورہا ہے۔

مہمان ٹیم 55 برس بعد حریف سے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی،آخری مرتبہ اتنی تعداد میں کھیلی گئی سیریز کے ہر میچ میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، یہاں آخری سیریز میں دھونی الیون نے0-4 سے وائٹ واش کی رسوائی سہی، تاہم اس بار انگلش ٹیم کے حالیہ خراب ریکارڈ اور کپتان الیسٹر کک کے دباؤ میں ہونے سے اپنی فتح کا امکان زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔

بیٹسمین ویرات کوہلی نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کک دباؤ کا شکار اور اپنی دفاعی حکمت عملی پر کاربند رہیں، اس سے ہماری فتح کا امکان بڑھ جائے گا۔ دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہاکہ زیادہ انحصار ہماری بولنگ پر ہوگا، اگر ہم نے ہر اننگز میں انھیں سنچریاں بنانے کا موقع دیا تو پھر سنبھل نہیں پائیں گے۔