امریکا نے سیکورٹی خدشات کے باعث اسرائیل میں سفارت خانہ بند کردیا

سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے سفارت خانہ جمعرات سے عام سروسز کے لیے بند کردیا گیا ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ


ویب ڈیسک July 10, 2014
سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے سفارت خانہ جمعرات سے عام سروسز کے لیے بند کردیا گیا ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ۔ فوٹو فائل

لاہور: اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شدت اور حماس کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث امریکا نے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے امریکی سفارت خانہ جمعرات سے عام سروسز کے لیے بند کیا جا رہاہے تاہم ہنگامی کیسز کو کیس کی نوعیت کے مطابق دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 80 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔