فیفا نے سواریز پر عائد پابندی کیخلاف یوروگوئے کی درخواست رد کردی

سواریز اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں


Sports Desk July 11, 2014
سواریز اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

فیفا نے لوئس سواریز پر عائد چار ماہ کی پابندی کے خلاف یوروگوئے کی درخواست رد کردی۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہماری اپیل کمیٹی نے سواریز اور یوروگوئین ایف سی دونوں کی جانب سے درخواست کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے دونوں کو آگاہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سواریز اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انھیں ورلڈ کپ میچ کے دوران اطالوی حریف جیورجیو کو کندھے پر کاٹنے کی وجہ سے چار ماہ کی عالمی پابندی اور 9 میچز سے معطلی کی سزا دی گئی تھی۔