قد جتنا لمبا ہوگا کینسر کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہونگے ماہرین
لمبے لوگوں میں 8 مختلف اقسام کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں
محققین کے مطابق جن لوگوں کا قد لمبا ہوتا ہے ان میں کینسر ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا پختہ ثبوت موجود ہے کہ لمبے لوگوں میں لبلبہ، بڑی آنت، بچہ دانی، بیضہ دانی، پروسٹیٹ، گردے، جلد اور چھاتی کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
یوکے ملین ویمن اسٹڈی نے 17 کینسروں میں سے 15 کے لیے تحقیقات کیں جس میں انہوں نے پایا کہ آپ کا قد جتنا زیادہ ہوگا ان کینسروں کے ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
محققین نے پایا کہ مجموعی طور پر قد میں ہر 10 سینٹی میٹر کے اضافے سے کینسر ہونے کا خطرہ تقریباً 16 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ مردوں میں بھی اسی طرح کا اضافہ پایا گیا ہے۔