نندی پور پاور پروجیکٹ کے قریب سے چار امریکی گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل

سی آئی اے نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں غیر ملکی سوار تھے جن سے شناخت مانگی گئی لیکن کوئی ثبوت نہ دے سکے


Numainda Express July 15, 2014
سی آئی اے نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں غیر ملکی سوار تھے جن سے شناخت مانگی گئی لیکن کوئی ثبوت نہ دے سکے. فوٹو: فائل

نندی پور پاور پروجیکٹ کے قریب سے چار امریکی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سی آئی اے نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں غیر ملکی سوار تھے جن سے شناخت مانگی گئی لیکن کوئی ثبوت نہ دے سکے جس پر فوری سی آئی اے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا جن کے ساتھ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔