دالبندین میں مکان پر دستی بم حملے میں 5 مزدور زخمی، تعلق پنجاب سے ہے

دستی بم حملے میں مزمل، مشتاق،اسماعیل،خان محمد اور اعجاز احمد زخمی ہوئے، حالت خطرے سے باہر


ویب ڈیسک April 27, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں مکان پر دستی بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دالبندین کی کلی باز محمد میں نامعلوم افراد نے ایک مکان پر دستی بم پھینکا جو مکان کے صحن میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دستی بم پھٹنے سے پانچ افراد مزمل،مشتاق،اسماعیل،خان محمد اور اعجاز احمد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر دالبندین ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دھماکے سے متاثرہ افراد معمولی زخمی ہیں، جن میں 2 کا تعلق ملتان، 2 کا سیالکوٹ اور ایک کا نارووال سے جو دالبندین میں تعمیرانی کمپنی میں کام کررہے تھے۔