کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن، جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 15 جولائی 2014
کالعدم تنظیم کے دفتر سے بارود،بم بنانے کی مشینیں اور دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں، ایس ایس پی ملیر فوٹو: فائل

کالعدم تنظیم کے دفتر سے بارود،بم بنانے کی مشینیں اور دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں، ایس ایس پی ملیر فوٹو: فائل

کراچی: قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس کو گلشن بونیر میں کالعدم تنظیم کے دفتر کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کو دیکھ کر چند مکانات میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 20 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد پولیس کالعدم تنظیم کے مرکزی دفتر میں داخل ہوگئی جہاں سے بڑی مقدار میں مسروقہ موٹر سائیکلیں، بارودی مواد، بم بنانے کے آلات، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، راؤ انوار کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی 20 سے 25 دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔