پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم مگر کیوں

فیڈریشن کی غلفت نے قومی فٹبالرز کیلئے راستے بند کردیے


ویب ڈیسک October 05, 2024
فیڈریشن کی غلفت نے قومی فٹبالرز کیلئے راستے بند کردیے (فوٹو: فائل)

پاکستان فٹبال ٹیم روس جیسے بڑے حریف کیخلاف فیڈریشن کی غفلت کے باعث فرینڈلی میچ کھیلنے سے محروم ہوگئی۔

روس اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں ممکنہ فرینڈلی میچ کیلئے مذاکرات شروع ہوئے تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔

عالمی رینکنگ میں 195 پر موجود پاکستان کے پاس 34ویں رینک کی ٹیم روس سے کھیلنے اور کھلاڑیوں کے سیکھنے کا موقع تھا تاہم غلفت نے فٹبال ٹیم کو محروم کردیا۔

مزید پڑھیں: ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئین شپ؛ بھوٹان، پاکستان کا میچ برابر

ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو اکتوبر کی فیفا انٹرنیشنل ونڈو میں ایک فرینڈلی میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے تمام اخراجات روسی فٹبال فیڈریشن کو برداشت کرنا تھے۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ کوالیفائرز؛ ٹیموں کے درمیان جنگ جاری

روس میں ہونے والے اس میچ کیلئے 11 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تیاری کیلئے ناکافی وقت کا جواز دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہ کیا۔

دونوں فیڈریشنز کے درمیان آخری رابطہ ستمبر کے آخر میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے نومبر میں میچ کے امکانات تقریباً معدوم ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔