اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسپیشل بچوں کی طبی دیکھ بھال کیلئے او ایم آئی اسپیشل اولمپک پاکستان کو معاونت فراہم کرے گا


Zubair Nazeer Khan October 06, 2024
فوٹو: ایکسپریس

خصوصی ایتھلیٹس کی طبی دیکھ بھال کیلئے اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

معاہدے کے تحت آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (او ایم آئی) کی جانب سے اسپیشل بچوں کی طبی دیکھ بھال کے لئے اسپیشل اولمپک پاکستان کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ ایک ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل انسٹیٹیوٹ اطفال، کارڈیالوجی اور نیورولوجی میں 2 سے 7 سال عمر کے اسپیشل بچوں کی باقاعدہ اسکریننگ کرے گا تاکہ ذہنی معذوری کے حامل کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔

مفاہمتی یادداشت پر پراسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی اور او ایم آئی اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کاشف مصطفیٰ نے دستخط کیے، اس موقع پر 6 کھلاڑیوں کی پائلٹ اسکریننگ اور 16 ایتھلیٹس کی پیڈیاٹرک اسکریننگ کرکے ان کی صحت کا جامع جائزہ حاصل کیا گیا۔

اس موقع پر کاشف مصطفی کا کہنا تھا کہ او ایم آئی اور ایس او پی کے اشتراک سے مستقبل میں پیڈیاٹرک اسکریننگ اسپیشل ایتھلیٹس کی صحت اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے انہیں کھیلوں اور زندگی دونوں میں بااختیار بنائے گی، اسپیشل اولمپک پاکستان کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، او ایم آئی ذہنی معذوری کا شکار بچوں کو صحت مند بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو گروم کرنے میں اچھی صحت کا ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے، او ایم آئی کی جانب سے مختلف طبی سہولیات کی فراہمی سے ایتھلیٹس کی جسمانی فٹنس اور انفرادی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔

رونق لاکھانی نے کہا کہ پیڈیاٹرک ایسوسی ایٹ ڈاکٹر عائشہ اعوان بحیثیت کلینیکل میں شعبہ اطفال کے سربراہ پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر شبیر حسین کی نگرانی میں کام کریں گی جبکہ ڈاکٹر سید علی رضا اور ڈاکٹر میثم اے شیراز اسپیشل بچوں کے دانتوں اور ای این ٹی کی تشخیص کے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کے کلیدی شراکت داروں میں لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ ایتھلیٹس کے لیے مفت فالو اپ آنکھوں کی دیکھ بھال فراہم کرے گی جبکہ ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل ویلنس کلینکس سے ڈاکٹر عائشہ بشیر ثاقب کی نگرانی میں ماہرین نفسیات کی ایک ٹیم کی جانب سے ترقیاتی جائزے اور مکمل تشخیص کو یقینی بنایا جائے گا، فالو اپ کیئر اور دانتوں کے حوالے سے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

رونق لاکھانی کامزید کہنا تھا کہ ایس او پی ایتھلیٹس کی دانتوں کی خصوصی دیکھ بھال کیلئے رعایتی نرخوں پر اسکریننگ کے لیے التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن ہمارے پارٹنر کی حیثیت سے سہولت فراہم کرے گا اور جن خاندانوں کو مزید مالی امداد کی ضرورت ہے ان کے اضافی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایس او پی فنڈز اکٹھا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے