ایس سی او کانفرنس اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان

وزیراعظم کی منظوری کے بعد جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک October 07, 2024
فوٹو: فائل

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین دن کی عام تعطیل کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس سی او کا پرامن انعقاد ممکن بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل کی منظوری دے دی۔

جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 تا 16 اکتوبر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے