تریپتی ڈمری عالمی فیشن برانڈ ’فور ایورنیو‘ کی ایمبیسڈر بن گئیں

برانڈ میرے ذاتی اسٹائل کو مکمل طور پر عکاسی کرتا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک October 07, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فور ایور نیو فیشن برانڈ نے بالی وڈ اداکارہ تریپتی ڈمری کو اپنا نیا عالمی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

اداکارہ اب 'فور ایور نیو' کو بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور یورپ سمیت اہم عالمی مارکیٹوں میں نمایاں کریں گی۔

برانڈ کے مطابق، تریپتی کا نوجوان، بولڈ اور تازہ دم انداز فور ایور نیو کے ہدفی ناظرین سے مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا 'میں ہمیشہ سے فور ایور نیو کی فیشن اور جدیدیت کے امتزاج کی معترف رہی ہوں۔ ان کا برانڈ میرے ذاتی اسٹائل کو مکمل طور پر عکاسی کرتا ہے۔ عالمی برانڈ ایمبیسڈر بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور میں اس نئی کلیکشن کو دنیا بھر میں فیشن کے شوقین لوگوں تک پہنچانے کے لیے پرجوش ہوں۔'

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں