کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار پولیس

پولیس نے ماڑی پور مچھلی چورنگی منوڑا روڈ کے قریب چھاپہ مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس سلیم کو گرفتار کیا


Munawar Khan October 08, 2024
فوٹو ایکسپریس

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے ماڑی پور کے علاقے مچھلی چورنگی منوڑا روڈ کے قریب چھاپہ مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ایس آئی یو پولیس نے را کے جاسوس کے قبضے سے مختلف ناموں کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

ایس آئی یو پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے