کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

واقعات کے حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے


Staff Reporter October 07, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تین ہٹی مزار کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 25 سالہ وحید انور کے نام سے کی گئی جسے بازو اور پیٹ پر 2 گولیاں لگی تھیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا ناظم آباد 3 نمبر اسلام مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ 24 سالہ امیر بخش زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں زخمی ہونے کا واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے